حدیث نمبر: 17816
١٧٨١٦ - حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم قال: لما تزوج رسول اللَّه ﷺ أم سلمة أقام عندها ثلاثًا وقال: "إن شئت سبعت لك وإن شئت قد سبعت لغيرك"، قيل للحكم: من حدثك هذا الحديث؟ فقال: هذا الحديث عند أهل الحجاز معروف (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت حکم فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے نکاح فرمایا تو ان کے پاس تین دن قیام فرمایا اور پھر ان سے کہا کہ اگر آپ چاہیں تو میں آپ کے پاس سات دن ٹھہر جاؤں اور اگر سات دن ٹھہرا تو دوسری ازواج کے پاس بھی سات دن ٹھہروں گا۔ حضرت حکم سے سوال کیا گیا کہ آپ کو یہ حدیث کس نے بتائی تو انہوں نے فرمایا کہ یہ حدیث اہل حجاز کے یہاں مشہور ہے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17816
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل؛ الحكم ليس من الصحابة.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17816، ترقيم محمد عوامة 17225)