حدیث نمبر: 17815
١٧٨١٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا يحيى بن سعيد عن سفيان عن محمد بن أبي] (١) عن عبد الملك بن أبي بكر بن عبد الرحمن بن الحارث بن هشام عن أبيه عن أم سلمة أن رسول اللَّه ﷺ (٢) لما تزوج أم سلمة أقام عندها ثلاثًا وقال لها: "إنه ليس بك على أهلك هوان، ان شئت سبعت لك وإن سبعت لك سبعت (لنسائي) (٣) " (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے نکاح فرمایا تو ان کے پاس تین دن قیام فرمایا۔ پھر ان سے فرمایا کہ آپ کے لئے آپ کے اہل کی طرف سے کوئی بوجھ نہیں۔ اگر آپ چاہیں تو میں آپ کے پاس سات دن رہوں اور اگر میں آپ کے پاس سات دن رہوں تو اپنی دوسری ازواج کے پاس بھی سات دن رہوں گا۔

حواشی
(١) سقط ما بين المعكوفين من [أ، جـ، س، ز، ط، ك، هـ].
(٢) سقط من: [ك].
(٣) في [س]: (نسائي).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17815
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ والاتصال زيادة مقبولة، أخرجه مسلم (١٤٦٠)، وأحمد (٢٦٥٠٤).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17815، ترقيم محمد عوامة 17224)