مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في الرجل يطلق امرأته ثلاثا فتزوج زوجا باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دے اور وہ کسی اور آدمی سے شادی کرلے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 17805
١٧٨٠٥ - حدثنا غندر عن شعبة عن يحيى بن يزيد (الهنائي) (١) عن أنس قال: لا تحل (٢) للأول حتى يجامعها الآخر ويدخل بها (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ پہلے کے لئے اس وقت تک حلال نہیں ہے جب تک دوسرا اس سے جماع نہ کرلے اور اس سے دخول نہ کرلے۔
حواشی
(١) في [ز، ك]: (الهباني)، وفي [جـ]: (العباني)، وفي [هـ، س]: (الشيباني).
(٢) في [س]: زيادة (له).