مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في قوله تعالى: ﴿لا (يحل) لك النساء من بعد﴾ باب: قرآن مجید کی آیت {لَا یَحِلُّ لَکَ النِّسَائُ مِنْ بَعْدُ} کی تفسیر کا بیان
حدیث نمبر: 17773
١٧٧٧٣ - حدثنا (عبيد اللَّه) (١) عن إسرائيل عن (السدي) (٢) عن عبد اللَّه بن شداد في قوله: ﴿وَلَا أَنْ تَبَدَّلَ بِهِنَّ مِنْ أَزْوَاجٍ﴾، قال: (ذلك لو طلقهن) (٣) لم يحل له أن يستبدل.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن شداد قرآن مجید کی آیت { وَلاَ أَنْ تَبَدَّلَ بِہِنَّ مِنْ أَزْوَاجٍ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد ہے کہ اگر نبی اپنی ازواج کو طلاق دے دیں تو ان عورتوں کو تبدیل کرنا حلال نہیں۔ جہاں تک نکاح کی بات ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت کے نازل ہونے کے بعد بھی نکاح کیا۔ جب یہ آیت نازل ہوئی تو آپ کے نکاح میں نو عورتیں تھیں پھر آپ نے حضرت ام حبیبہ اور حضرت جویریہ رضی اللہ عنہ ما سے نکاح فرمایا۔
حواشی
(١) في [س، هـ]: (عبد اللَّه).
(٢) في [هـ]: (السري).
(٣) في [أ، ب]: (ذلك لو طلقن)، وفي [س]: (مقره اللَّه).