حدیث نمبر: 17734
١٧٧٣٤ - حدثنا عبد الأعلى عن سعيد عن قتادة عن أبي الخليل أن أبا علقمة الهاشمي حدثنا أن أبا سعيد الخدري حدثهم أن (النبي بعث) (١) يوم حنين سرية ⦗٤٠١⦘ فأصابوا حيًا من العرب يوم أوطاس فهزموهم وقتلوهم؛ وأصابوا لهم نساء لهن أزواج، فكان أناس من أصحاب النبي ﷺ ((تأثموا) (٢) من غشيانهن) (٣) من أجل أزواجهن فأنزل اللَّه: ﴿وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ (النِّسَاءِ) (٤) إِلَّا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ﴾، منهن (فحلال) (٥) لكم (٦).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ حضور ﷺ نے حنین کی جنگ میں ایک لشکر کو عرب کے ایک قبیلے کی سرکوبی کے لئے روانہ فرمایا۔ انہوں نے اس قبیلے سے لڑائی کی اور انہیں شکست دے دی۔ پھر ان کی بعض ایسی عورتوں سے جماع کیا جن کے خاوند تھے۔ ان کے اس عمل کو بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنہ م نے گناہ سمجھا کیونکہ ان کے خاوند تھے۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کی یہ آیت نازل فرمائی { وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَائِ إلاَّ مَا مَلَکَتْ أَیْمَانُکُمْ } یعنی تمہاری باندیاں بھی تمہارے لئے حلال ہیں۔

حواشی
(١) في [أ، ب، ز]: (نبي اللَّه ﷺ بعث) وفي [ط، جـ، ك]: (نبي اللَّه بعث).
(٢) في [هـ]: (تحرجوا).
(٣) في [ط]: بياض.
(٤) في [س، ط]: (المؤمنات)، وفي [ب]: (المؤمنات).
(٥) في [هـ]: (فتحل).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17734
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه أحمد (١١٧٩٧)، ومسلم (١٤٥٦).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17734، ترقيم محمد عوامة 17159)