مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في قوله تعالى: ﴿(ولا) جناح عليكم فيما عرضتم به من خطبة النساء﴾ باب: قرآن مجید کی آیت {وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا عَرَّضْتُمْ بِہِ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَائِ} (ترجمہ)’’اور تم پرکوئی حرج نہیںکہ تم عورتوں کو نکاح کا پیغام دو‘‘ کی تفسیر
حدیث نمبر: 17683
١٧٦٨٣ - حدثنا ابن إدريس عن ليث عن مجاهد قال: يقول: إنك لجميلة وإنك (لنافقة) (١) وإنك لإليَّ خير.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ وہ کہ سکتا ہے کہ تو خوبصورت ہے، تو خرچ کرنے والی ہے، تو خیر کے راستے پر ہے۔
حواشی
(١) في [س، هـ]: (لنافعة).