مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في الرجل ما له من امرأته إذا كانت حائضا؟ باب: آدمی حیض کی حالت میں بیوی کے ساتھ کیا کر سکتا ہے؟
حدیث نمبر: 17672
١٧٦٧٢ - حدثنا الفضل بن دكين عن أبي هلال عن شيبة بن هشام الراسبي قال: سألت سالمًا عن الرجل يضاجع امرأته وهي حائض؟ فقال: (أما) (١) نحن آل عمر (فنعتزلهن) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت شیبہ بن ہشام راسبی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا جو حالت حیض میں اپنی بیوی کے ساتھ لیٹے۔ انہوں نے فرمایا کہ ہم آل عمر رضی اللہ عنہ تو اس حال میں ان سے الگ رہتے ہیں۔
حواشی
(١) زيادة في [أ، ب، جـ، ك، ز]، وفي [س، ط]: (لما).
(٢) في [س]: (تعزلوه)، وفي [هـ]: (فنعزلهن).