مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 17670

باب: آدمی حیض کی حالت میں بیوی کے ساتھ کیا کر سکتا ہے؟

في الرجل ما له من امرأته إذا كانت حائضا؟

حدیث نمبر: 17670
١٧٦٧٠ - [حدثنا (حاتم) (١) بن إسماعيل عن عبد الرحمن بن حرملة أنه سمع رجلًا يسال سعيد بن المسيب فقال: أباشر امرأتي وهي حائض؟ قال: اجعل بينك وبين ذلك منها ثوبًا ثم باشرها] (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عبد الرحمن بن حرملہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت سعید بن مسیب سے سوال کیا کہ جب میری بیوی حالت حیض میں ہو تو کیا میں اس سے مباشرت کرسکتا ہوں ؟ انہوں نے فرمایا کہ اپنے اور اس کے درمیان ایک کپڑا ڈال کر اس سے مباشرت کرسکتے ہو۔

حواشی
(١) في [ك، ز]: (خالد).
(٢) في [س]: تقدم الخبر قبل خبرين.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17670
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 17096»