حدیث نمبر: 17628
١٧٦٢٨ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن جابر بن (زيد) (١) قال: سئل عن الرجل يفجر بالمرأة ثم يتزوجها، قال: هو أحق بها، هو أفسدها.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت جابر بن زید سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص کسی عورت سے زنا کرے اور پھر اس سے شادی کرلے تو ایسا کرنا جائز ہے ؟ انہوں نے فرمایا وہ اس عورت کا زیادہ حق دار ہے کیونکہ اسی نے اسے خراب کیا ہے۔

حواشی
(١) في [أ]: (يزيد).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17628
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17628، ترقيم محمد عوامة 17054)