مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من كان لا يرى فيه وضوءا باب: جن حضرات کے نزدیک مس ذکر سے وضو نہیں ٹوٹتا
حدیث نمبر: 1759
١٧٥٩ - حدثنا ابن فضيل ووكيع عن مسعر عن عمير بن (سعيد) (١) قال: كنت جالسا في مجلس فيه عمار بن ياسر، (فسئل) (٢) عن مس الذكر في الصلاة؟ فقال: ما هو إلا بضعة منك، وإن لكفك موضعا غيره (٣).مولانا محمد اویس سرور
عمیر بن سعید کہتے ہیں کہ میں حضرت عمار بن یاسر کی مجلس میں بیٹھا تھا۔ ان سے نماز کے دوران مسِّ ذکر کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ یوں تو وہ تمہارا ایک عضو ہی ہے لیکن تم کسی اور جگہ بھی تو ہاتھ لگا سکتے ہو۔
حواشی
(١) في [أ، جـ، خ، د، هـ]: (سعد).
(٢) في [ك]: (فسيل).