مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في امرأة المفقود، من قال: ليس لها أن تزوج باب: جس عورت کا خاوند گم ہوجائے، جن حضرات کے نزدیک وہ شادی نہیں کرسکتی
حدیث نمبر: 17548
١٧٥٤٨ - حدثنا سهل بن يوسف عن شعبة عن الحكم وحماد في امرأة المفقود (قالا) (١): لا تزوج أبدًا حتى يأتيها الخبر.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ جس عورت کا خاوند گم ہوجائے وہ شادی نہیں کرسکتی یہاں تک کہ اسے اس کی خبر مل جائے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، س، ز، ط، ك]: (قال).