مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في امرأة المفقود، من قال: ليس لها أن تزوج باب: جس عورت کا خاوند گم ہوجائے، جن حضرات کے نزدیک وہ شادی نہیں کرسکتی
حدیث نمبر: 17546
١٧٥٤٦ - حدثنا يزيد بن هارون عن حبيب عن عمرو بن هانئ قال: سئل جابر ابن زيد عن امرأة غاب زوجها عنها زمانا لا تعلم له بموت ولا حياة قال: تربص حتى تعلم: حي هو (أم) (١) (ميت) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن ھانیء فرماتے ہیں کہ حضرت جابر بن زید سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی عورت کا خاوند ایک لمبے عرصے سے غائب ہو اور یہ معلوم نہ ہوسکے کہ وہ زندہ ہے یا مردہ تو کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ عورت انتظار کرے یہاں تک کہ معلوم ہوجائے کہ وہ زندہ ہے یا مردہ۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (أو).
(٢) في [س]: (متين).