مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
من قال: إذا أغلق الباب (وألقى) الستر ققد وجب الصداق باب: جب خلوت کے لئے دروازہ بند کردیا اور پردہ ڈال دیا تو مہر واجب ہوگیا
حدیث نمبر: 17526
١٧٥٢٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي الزناد عن سليمان بن يسار أن رجلًا تزوج امرأة فقال (عندها) (١) فأرسل مروان إلى زيد فقال: لها الصداق كاملًا، فقال مروان: إنه ممن لا يتهم، فقال له زيد: لو أنها جاءت بحمل أو بولد أكنت تقيم عليها الحد؟ (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلیمان بن یسار فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے کسی عورت سے شادی کی اور اس کے ساتھ دوپہر کو کچھ وقت گزارا۔ مروان نے حضرت زید سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ایسی عورت کے لئے پورا مہر ہوگا۔ مروان نے کہا کہ وہ شخص ان لوگوں میں سے نہیں جنہیں متہم کیا جائے۔ حضرت زید نے فرمایا کہ اگر وہ حاملہ ہوجائے یا بچے کو جنم دے تو کیا آپ اس پر حد قائم کریں گے ؟
حواشی
(١) سقط من: [س].