مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 1748
باب: جن حضرات کے نزدیک ”مس ذکر“ کی صورت میں وضو ٹوٹ جاتا ہے
من كان يرى في مس الذكر وضوء
حدیث نمبر: 1748
١٧٤٨ - حدثنا إسماعيل بن علية عن أيوب عن نافع أن ابن عمر صلى يومًا من الضحى، وقال: إني كانت مسست ذكري، فنسيت (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ ایک دن حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے چاشت کے وقت (فجر کی) نماز (دوبارہ) پڑھی اور فرمایا کہ میں نے (فجر سے پہلے) شرم گاہ کو ہاتھ لگایا تھا لیکن میں بھول گیا (اس لیے فجر کی نماز وضو کیے بغیر پڑھ لی چناچہ اب دوبارہ پڑھ رہا ہوں) ۔