حدیث نمبر: 17407
١٧٤٠٧ - حدثنا وكيع عن الضحاك بن عثمان عن سالم أبي النضر عن عبد الرحمن بن أفلح قال: نكحت أم ولد أبي أيوب فأخبرتني أن أبا أيوب كان يعزل (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن افلح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو ایوب رضی اللہ عنہ کی ام ولد باندی سے شادی کی۔ اس نے مجھے بتایا کہ حضرت ابوایوب عزل کیا کرتے تھے۔ اور مجھے حضرت زید بن ثابت کی ام ولد باندی نے بھی بتایا کہ وہ بھی عزل کیا کرتے تھے۔ حضرت سالم عائشہ رضی اللہ عنہا بنت سعد کے حوالے سے بیان کرتے ہیں کہ حضرت سعد اپنی ام ولد باندیوں سے عزل کیا کرتے تھے۔
حواشی
(١) مجهول؛ لجهالة أم ولد أبي أيوب.