مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في الرجل يتزوج المرأة على (الشيء) و (لا) يصل إليه باب: کسی خاص چیز کے عوض نکاح کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 17394
١٧٣٩٤ - حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد في رجل تزوج امرأة على أن يحجها ثم (طلقها) (١) قبل أن يدخل بها قال: لها نصف أدنى ما يحج به إنسان.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے عورت سے اس شرط پر شادی کی کہ وہ اسے حج کرائے گا لیکن اسے دخول سے پہلے طلاق دے دی تو اس پر حج کے خرچے کا نصف لازم ہوگا۔
حواشی
(١) في [س]: (طلق).