مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في الرجل يتزوج المرأة على (الشيء) و (لا) يصل إليه باب: کسی خاص چیز کے عوض نکاح کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 17391
١٧٣٩١ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن الشعبي في رجل تزوج امرأة على أن (١) يعتق أباها فلم يقدر عليه، قال: عليه قيمة الأب.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے عورت سے اس بات کے عوض شادی کی کہ وہ اس عورت کے باپ کو آزاد کرے گا اور وہ اس کی آزادی پر قادر نہ ہوسکا تو اس پر اس کے باپ کی قیمت لازم ہوگی۔
حواشی
(١) في [ز]: زيادة (يحجها قال: هو جائز).