مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 17369
باب: اگر کوئی شخص بیوی کے متعلق یہ دعویٰ کرے کہ اسے خیار کا علم تھا تو کیا بیوی سے قسم لی جائے گی؟
في الرجل يقول: قد علمت الخيار، (أتستحلف) له
حدیث نمبر: 17369
١٧٣٦٩ - حدثنا غندر عن شعبة قال: سألت الحكم عن رجل كانت عنده امرأة (فأعتقت) (١) فغشيها بعد العتق، فقالت: لم أشعر أن لي (خيارًا) (٢)، قال: (تستحلف أنها) (٣) لم تعلم أن لها الخيار ثم تخير.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے اس عورت کے بارے میں سوال کیا جس کی آزاد ی کے بعد اس کے خاوند نے اس سے جماع کیا، لیکن عورت کا کہنا یہ ہے کہ مجھے خیار کا علم نہیں تھا۔ تو انہوں نے فرمایا کہ اس عورت سے خیار کا علم نہ ہونے پر قسم لی جائے گی پھر اسے اختیار دیا جائے گا۔
حواشی
(١) في [ب]: (اعتقت).
(٢) في [أ، ب]: (الخيار).
(٣) في [س]: (فستحلف أن).