حدیث نمبر: 17369
١٧٣٦٩ - حدثنا غندر عن شعبة قال: سألت الحكم عن رجل كانت عنده امرأة (فأعتقت) (١) فغشيها بعد العتق، فقالت: لم أشعر أن لي (خيارًا) (٢)، قال: (تستحلف أنها) (٣) لم تعلم أن لها الخيار ثم تخير.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے اس عورت کے بارے میں سوال کیا جس کی آزاد ی کے بعد اس کے خاوند نے اس سے جماع کیا، لیکن عورت کا کہنا یہ ہے کہ مجھے خیار کا علم نہیں تھا۔ تو انہوں نے فرمایا کہ اس عورت سے خیار کا علم نہ ہونے پر قسم لی جائے گی پھر اسے اختیار دیا جائے گا۔ میں نے یہی سوال حضرت حماد سے کیا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ اس کی بیوی ہے اسے اختیار نہیں دیا جائے گا۔

حواشی
(١) في [ب]: (اعتقت).
(٢) في [أ، ب]: (الخيار).
(٣) في [س]: (فستحلف أن).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17369
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17369، ترقيم محمد عوامة 16815)