مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
من قال: لها الخيار على (الحر والعبد) باب: جن حضرات کے نزدیک خاوند آزاد ہو یا غلام، باندی کو آزاد ہونے کے بعد اختیار ہوگا
حدیث نمبر: 17343
١٧٣٤٣ - حدثنا حفص عن الأعمش عن إبراهيم عن الأسور عن عائشة أنها اشترت بريرة فأعتقتها فخيرها رسول اللَّه ﷺ وكان لها زوج حر (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا کو خریدا اور پھر انہیں آزاد کردیا۔ حضور ﷺ نے حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا کو نکاح کے باقی رکھنے یا ختم کرنے کا اختیار دیاحالان کہ ان کے خاوند آزاد تھے۔