مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 17274
باب: اگر کوئی عورت مرد سے کہے کہ مجھے طلاق نہ دے بلکہ میں اپنا حق چھوڑتی ہوں تو اس کا کیا حکم ہے؟
في الرجل (يكون) له المرأة (فتقول): اقسم لي
١٧٢٧٤ - حدثنا أبو الأحوص عن سماك عن خالد بن عرعرة عن علي قال: أتاه رجل يستفتيه في: ﴿وَإِنِ امْرَأَةٌ خَافَتْ مِنْ بَعْلِهَا نُشُوزًا أَوْ إِعْرَاضًا﴾ فقال: هي المرأة تكون عند الرجل (فتنبو) (١) عيناه من (دمامتها) (٢) أو فقرها أو (سوء) (٣) خلقها فتكره فراقه فإن وضعت له من حقها شيئًا حلت له وإن جعلت من أيامها (شيئًا) (٤) فلا حرج (٥).حضرت خالد بن عرعرہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے سوال کیا کہ اگر عورت کو اپنے خاوند سے برائی یا بےنیازی کا خدشہ ہو تو وہ کیا کرے ؟ انہوں نے فرمایا کہ اس سے مراد وہ عورت ہے جس کے خاوند کی نگاہیں اس کی بدصورتی، تنگدستی یا بداخلاقی کی وجہ سے اس سے پھر جائیں اور وہ اسے چھوڑنا چاہے لیکن بیوی اس سے الگ ہونے پر راضی نہ ہو۔ اگر عورت اپنے حق میں سے کوئی مقدار اس کے لئے چھوڑ دے تو مرد کے لئے حلال ہے اور اگر عورت اپنی باری کے دنوں میں سے کچھ چھوڑ دے تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں۔