مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في الرجل (يكون) له المرأة (فتقول): اقسم لي باب: اگر کوئی عورت مرد سے کہے کہ مجھے طلاق نہ دے بلکہ میں اپنا حق چھوڑتی ہوں تو اس کا کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 17272
١٧٢٧٢ - حدثنا ابن مهدي عن (حرب) (١) بن شداد عن يحيى بن أبي كثير عن محمد بن إبراهيم بن الحارث أن بنت عبد اللَّه بن جعفر كانت تحت رجل من قريش فخيرها (بين) (٢) أن يمسكها ولا يقسم لها وبين أن يطلقها فاختارت أن يمسكها ولا يطلقها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابراہیم بن حارث فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن جعفر کی صاحبزادی ایک قریشی شخص کے نکاح میں تھیں۔ اس آدمی نے انہیں اختیار دیا کہ اگر وہ اس کے نکاح میں رہنا چاہیں تو رہیں البتہ انہیں ان کی تقسیم کا حصہ نہ ملے گا۔ دوسری صورت یہ ہے کہ وہ طلاق لے لیں۔ انہوں نے نکاح کے باقی رکھنے کا اختیار کیا اور طلاق لینے سے انکار کیا۔
حواشی
(١) في [أ، جـ، س، ز، ط، ك]: (حريث).
(٢) سقط من: [أ، ب، ز، ك].