مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في الرجل يتزوج المرأة فيدخل بها قبل أن يعطيها شيئا باب: نکاح کے بعد عورت کو کچھ دیئے بغیر اس سے شرعی ملاقات کرنا کیسا ہے؟
حدیث نمبر: 17231
١٧٢٣١ - حدثنا (جرير) (١) بن عبد الحميد عن منصور عن طلحة عن خيثمة قال: زوج رسول اللَّه ﷺ رجلًا من المسلمين لم يكن له شيء فأمر بامرأته أن تدخل عليه فصار ذلك الرجل (بعد) (٢) من أشراف المسلمين (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت خیثمہ فرماتے ہیں کہ حضور ﷺ نے ایک مسلمان مرد کی شادی کرائی جس کے پاس کچھ نہ تھا۔ آپ نے اسے اجازت دی کہ وہ اپنی بیوی سے شرعی ملاقات کرسکتا ہے۔ یہ آدمی بعد میں مسلمانوں کے سرکردہ لوگوں میں سے ہوا۔
حواشی
(١) سقط من: [جـ].
(٢) في [جـ، س، ز]: (يُعدّ).