مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في الرجل يتزوج المرأة (فتجيء المرأة) فتقول: قد أرضعتهما باب: شادی کے بعد اگر کوئی عورت آکر اس بات کا دعویٰ کرے کہ میں نے دونوں کو دودھ پلایا ہے تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 17228
١٧٢٢٨ - حدثنا أبو بكر عن معن بن عيسى عن ابن أبي ذئب عن الزهري قال: نبئت أن امرأة في زمان عثمان جاءت إلى أهل بيت فقالت: قد أرضعتكم ففرق بينهما (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے زمانے میں ایک عورت ایک میاں بیوی کے پاس آئی اور دعویٰ کیا کہ اس نے ان دونوں کو دودھ پلایا ہے۔ اس پر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے دونوں کے درمیان جدائی کرادی۔
حواشی
(١) مجهول؛ لإبهام شيخ الزهري.