مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
من كره أن يجمع بينهما باب: جن حضرات کے نزدیک کسی آدمی کی سابقہ بیوی اور اس کی ایسی بیٹی جوکسی اور بیوی سے ہے دونوں سے نکاح کرنا مکروہ ہے
حدیث نمبر: 17220
١٧٢٢٠ - حدثنا ابن علية عن أيوب قال: سئل الحسن عن الرجل يتزوج امرأة الرجل وابنته فكره ذلك يعني من غيرها.مولانا محمد اویس سرور
ایوب فرماتے ہیں کہ حسن سے سوال کیا گیا کہ آدمی اگر کسی شخص کی سابقہ بیوی اور اس کی ایسی بیٹی جو کسی اور بیوی سے ہو دونوں کو نکاح میں جمع کرے تو کیسا ہے ؟ انہوں نے اسے ناجائز قرار دیا۔