مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
(الجمع بين المرأة وبنت زوجها) باب: جن حضرات کے نزدیک کسی شخص کی سابقہ بیوی اور اس کی ایسی بیٹی جو اس کے علاوہ کسی اور بیوی سے ہو، دونوں سے نکاح کرنا جائز ہے
حدیث نمبر: 17217
١٧٢١٧ - حدثنا ابن علية عن سلمة بن علقمة قال: سئل الحسن عن ذلك فكرهه فقال له (بعضهم) (١): يا أبا سعيد! هل ترى بينهما شيئا؟ (فنظر) (٢) فقال: لا أرى بينهما شيئًا.مولانا محمد اویس سرور
حسن سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے اسے ناجائز قرار دیا۔ ایک شخص نے سوال کیا کہ کیا ان دونوں کے درمیان کوئی تعلق ہے ؟ انہوں نے غور وفکر کیا پھر فرمایا کہ مجھے ان دونوں کے درمیان کچھ نظر نہیں آتا۔
حواشی
(١) في [س، هـ]: (بعض).
(٢) سقط من: [س، هـ].