مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 17216

باب: جن حضرات کے نزدیک کسی شخص کی سابقہ بیوی اور اس کی ایسی بیٹی جو اس کے علاوہ کسی اور بیوی سے ہو، دونوں سے نکاح کرنا جائز ہے

(الجمع بين المرأة وبنت زوجها)

حدیث نمبر: 17216
١٧٢١٦ - حدثنا ابن إدريس عن هشام عن ابن سيرين قال: لا بأس أن يجمع الرجل بين ابنة الرجل وامرأة أبيها وإن الحسن كرهه.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ آدمی کسی شخص کی سابقہ بیوی اور اس کی ایسی بیٹی سے نکاح کرے جو اس کے علاوہ کسی اور بیوی سے ہو۔ جبکہ حسن کے نزدیک ایسا کرنا مکروہ ہے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17216
تخریج حدیث «أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1005، 1004، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 17215، 17222، ترقيم محمد عوامة: 16677»