مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
(الجمع بين المرأة وبنت زوجها) باب: جن حضرات کے نزدیک کسی شخص کی سابقہ بیوی اور اس کی ایسی بیٹی جو اس کے علاوہ کسی اور بیوی سے ہو، دونوں سے نکاح کرنا جائز ہے
حدیث نمبر: 17213
١٧٢١٣ - حدثنا الثقفي عن أيوب قال: نبئت (عن) (١) سعد بن (قرحاء) (٢) رجل من أصحاب النبي ﷺ جمع بين امرأة رجل وابنته من غيرها (٣).مولانا محمد اویس سرور
ایوب فرماتے ہیں کہ ایک صحابی سعد بن قرحاء نے ایک آدمی کی سابقہ بیوی اور اس کی ایسی بیٹی سے نکاح کیا جو اس کے علاوہ کسی اور بیوی سے تھی۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، ك، ط، ز]: (أن).
(٢) في [هـ، س]: (فرحا).
(٣) مجهول؛ لإبهام شيخ أيوب.