مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
(الجمع بين المرأة وبنت زوجها) باب: جن حضرات کے نزدیک کسی شخص کی سابقہ بیوی اور اس کی ایسی بیٹی جو اس کے علاوہ کسی اور بیوی سے ہو، دونوں سے نکاح کرنا جائز ہے
حدیث نمبر: 17210
١٧٢١٠ - حدثنا ابن علية عن أيوب عن عكرمة بن خالد أن عبد اللَّه بن صفوان [(تزوج امرأة رجل) (١) من ثقيف] (٢) وابنته يعني من غيرها (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ بن خالد فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن صفوان نے بنوثقیف کے ایک آدمی کی سابقہ بیوی اور اس کی اس بیٹی سے نکاح کیا جو اس کے علاوہ کسی اور بیوی سے تھی۔
حواشی
(١) سقط من: [جـ].
(٢) في [أ]: (تزوج رجل امرأة من ثقيف).