مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
ما قالوا في مهر النساء واختلافهم في ذلك باب: مہر کے بارے میں علماء کی آراء اور اختلاف
حدیث نمبر: 17156
١٧١٥٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عاصم بن عبيد اللَّه عن عبد اللَّه بن عامر ابن ربيعة عن أبيه (أن) رجلًا تزوج على عهد (رسول اللَّه) (١) ﷺ على نعلين فأجاز النبي نكاحه (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر بن ربیعہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے عہد نبوی ﷺ میں دو جوتے مہر کے عوض ایک عورت سے نکاح کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے نکاح کو جائز قرار دیا۔
حواشی
(١) في [ك، جـ، ب]: (النبي).