مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في الرجل يزني بأخت امرأته، ما حال امرأته عنده؟ باب: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کی بہن(سالی) سے زنا کرے تو اس کی بیوی کا کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 17141
١٧١٤١ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري قال: إذا زنى الرجل بأخت امرأته فإنها لا تحرم عليه، (لا يحرم) (١) حرام حلالًا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کی بہن (سالی) سے زناکرے تو اس کی بیوی حرام نہیں ہوگی کیونکہ حرام کسی حلال چیز کو حرام نہیں کرسکتا۔
حواشی
(١) سقط من: [ط].