مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
المرأة يتزوجها الرجل ولها بركل أو جذام فيدخل بها باب: اگر آدمی کسی عورت سے شادی کرے اورپھر اسے کوڑھ یا پھلبہری ہونے کا پتہ چلے ، اور وہ اس سے دخول کرلے تو کیاحکم ہے؟
حدیث نمبر: 17089
١٧٠٨٩ - حدثنا ابن فضيل عن جميل عن عبد اللَّه بن كعب أو كعب بن عبد اللَّه قال: تزوج رسول اللَّه ﷺ امرأة من (غفار) (١) فقعد (منها مقعد) (٢) الرجل من المرأة فأبصر بكشحها برصًا فقام عنها فقال: " (سوي) (٣) عليك (ثيابك) (٤) وارجعي إلى بيتك" (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت کعب بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک غفاریہ عورت سے شادی کی، جب آپ ان سے ہم بستری فرمانے لگے تو اس کے جسم پر پھلبہری کے نشان دیکھے، آپ نے ان سے فرمایا کہ اپنے کپڑے سیدھے کرلو اور اپنے گھرواپس چلی جاؤ۔
حواشی
(١) في [أ]: (عقار).
(٢) سقط من: [ط].
(٣) في [ي]: (سو).
(٤) في [س]: (وشبابك).