مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 17088

باب: اگر آدمی کسی عورت سے شادی کرے اورپھر اسے کوڑھ یا پھلبہری ہونے کا پتہ چلے ، اور وہ اس سے دخول کرلے تو کیاحکم ہے؟

المرأة يتزوجها الرجل ولها بركل أو جذام فيدخل بها

حدیث نمبر: 17088
١٧٠٨٨ - حدثنا عبد الأعلى عن برد عن مكحول والزهري قالا في رجل تزوج امرأة فدخل (بها) (١) فرأى بها جنونًا أو جذامًا أو برصًا أو غفلًا: أنها ترد من هذا، ولها الصداق الذي (استحل) (٢) به فرجها العاجل والآجل، وصداقها على من غره.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مکحول اور حضرت زہری فرماتے ہیں کہ اگر آدمی نے کسی عورت سے شادی کی اور اس سے دخول کیا، پھر اس میں پاگل پن، کوڑھ، پھلبہری یا رحم کی بیماری ظاہرہوئی تو اس عورت کو واپس کیا جائے گا اور اسے عاجل اور آجل دونوں مہر ملیں گے جن سے آدمی نے اس کی شرمگاہ کو حلال کیا۔ اس مہر کی ذمہ داری اس شخص پر ہوگی جس نے مرد کو دھوکا دیا۔

حواشی
(١) سقط من: [ب، هـ].
(٢) في [أ، ب، جـ]: (يستحيل).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17088
تخریج حدیث «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 16970، ترقيم محمد عوامة: 16558»