حدیث نمبر: 17088
١٧٠٨٨ - حدثنا عبد الأعلى عن برد عن مكحول والزهري قالا في رجل تزوج امرأة فدخل (بها) (١) فرأى بها جنونًا أو جذامًا أو برصًا أو غفلًا: أنها ترد من هذا، ولها الصداق الذي (استحل) (٢) به فرجها العاجل والآجل، وصداقها على من غره.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مکحول اور حضرت زہری فرماتے ہیں کہ اگر آدمی نے کسی عورت سے شادی کی، پھر اس میں پاگل پن، کوڑھ، پھلبہری یا رحم کی بیماری ظاہرہوئی تو اس عورت کو واپس کیا جائے گا اور اسے عاجل یا آجل مہر ملے گا جس سے آدمی نے اس کی شرمگاہ کو حلال کیا۔ اس مہر کی ذمہ داری اس شخص پر ہوگی جس نے مرد کو رشتہ کرنے پر ابھارا۔

حواشی
(١) سقط من: [ب، هـ].
(٢) في [أ، ب، جـ]: (يستحيل).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 17088
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17088، ترقيم محمد عوامة 16558)