مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
المرأة يتزوجها الرجل ولها بركل أو جذام فيدخل بها باب: اگر آدمی کسی عورت سے شادی کرے اورپھر اسے کوڑھ یا پھلبہری ہونے کا پتہ چلے ، اور وہ اس سے دخول کرلے تو کیاحکم ہے؟
حدیث نمبر: 17081
١٧٠٨١ - حدثنا ابن إدريس عن أبيه عن الحكم قال: كان (علي) (١) يقول في (المجنونة) (٢) والبرصاء: إن دخل فهي امرأته وإن لم يدخل فرق بينهما (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی نے پاگل یا پھلبہری کی شکار عورت سے شادی کی پھر اس سے دخول کیا تو وہ اس کی بیوی ہے اور اگر دخول نہ کیا تو دونوں کے درمیان جدائی کرائی جائے گی۔
حواشی
(١) في [أ، ب، س، هـ]: (أبي).
(٢) في [ط]: تكرار، وفي [ز]: (الجنون).
(٣) منقطع، رواية الحكم عن علي منقطعة.