مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
الرجل يتزوج المرأة ثم يطلقها قبل أن يدخل بها، أله أن يتزوج أمها؟ باب: اگر آدمی نے منکوحہ کو دخول سے پہلے طلاق دے دی توکیااس کی ماں سے نکاح کرسکتا ہے؟
حدیث نمبر: 17058
١٧٠٥٨ - حدثنا ابن علية عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: الرجل يتزوج المرأة ثم لا يراها ولا يجامعها حتى يطلقها أيتزوج (١) أمها؟ قال: لا هي مرسلة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے سوال کیا کہ اگر کسی آدمی نے عورت سے شادی کی، پھر اسے دیکھے اور جماع کئے بغیر اسے طلاق دے دی تو کیا وہ اس کی ماں سے شادی کرسکتا ہے ؟ انہوں نے فرمایا نہیں۔
حواشی
(١) في [هـ]: زيادة (ابنتها أو).