مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
الرجل يتزوج المرأة ثم يطلقها قبل أن يدخل بها، أله أن يتزوج أمها؟ باب: اگر آدمی نے منکوحہ کو دخول سے پہلے طلاق دے دی توکیااس کی ماں سے نکاح کرسکتا ہے؟
حدیث نمبر: 17056
١٧٠٥٦ - حدثنا ابن علية عن داود عن الشعبي عن مسروق في ﴿وَأُمَّهَاتُ نِسَائِكُمْ﴾ [النساء: ٢٣]، قال: ما أرسل اللَّه فأرسلوا (١) وما بيّن فاتبعوا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق قرآن مجید کی آیت { أُمَّہَاتِ نِسَائِکُمْ } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ جس چیز کو اللہ نے مبہم رکھا ہے اسے مبہم رہنے دو اور جسے وضاحت سے بیان کیا ہے اس کی اتباع کرو۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: زيادة (أو).