مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 17044
باب: اگر کسی آدمی کے پاس دو مملوک بہنیں ہوں تو کیا وہ ان دونوں سے جماع کرسکتا ہے؟
في الرجل يكون عنده الأختان مملوكتان فيطأهما جميعا
حدیث نمبر: 17044
١٧٠٤٤ - حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن في رجل له أمتان أختان ⦗٢٤١⦘ فغشي إحداهما ثم أمسك (عنها) (١) هل له أن يغشى الأخرى، قال: كان يعجبه أن لا يغشاها حتى (تخرج) (٢) عنه هذه التي غشي من (ملكه) (٣).مولانا محمد اویس سرور
حسن سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی شخص کی ملکیت میں دو بہنیں ہوں، ایک سے جماع کیا ہو پھر اس سے رک گیا ہو تو کیا دوسری سے جماع کرسکتا ہے ؟ وہ اس بات کو پسند کرتے تھے کہ جب تک صحبت شدہ کو اپنی ملکیت سے نہ نکال دے اس وقت تک دوسری سے جماع نہ کرے۔
حواشی
(١) في [أ]: (عنه).
(٢) في [أ، ب]: (يخرج).
(٣) في [ك]: (مكة).