مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
الرجل يقع على أم امرأته (أو) ابنة امرأته ما حال امرأته؟ باب: اگر کسی آدمی نے اپنی ساس یا بیوی کی بیٹی سے صحبت کی تو بیوی کا کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 17016
١٧٠١٦ - حدثنا شريك عن عبد الكريم عن عطاء قال: (قال) (١): إذا أتى الرجل المرأة حرامًا حرمت عليه ابنتها وإن أتى ابنتها حرمت عليه أمها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے کسی عورت سے زنا کیا تو اس کی بیٹی اور ماں اس پر حرام ہوجائیں گی۔
حواشی
(١) في [ز]: (فقال).