مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
الرجل يقع على أم امرأته (أو) ابنة امرأته ما حال امرأته؟ باب: اگر کسی آدمی نے اپنی ساس یا بیوی کی بیٹی سے صحبت کی تو بیوی کا کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 17012
١٧٠١٢ - حدثنا حفص عن ليث عن حماد عن إبراهيم عن علقمة عن عبد اللَّه قال: لا ينظر اللَّه إلى رجل نظر إلى فرج امرأة وابنتها (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس شخص کو رحمت کی نگاہ سے نہیں دیکھیں گے جس نے کسی عورت اور اس کی بیٹی کی شرمگاہ کودیکھا۔