حدیث نمبر: 16970
١٦٩٧٠ - حدثنا يزيد بن هارون عن حبيب عن عمرو بن (هرم) (١) قال: سئل جابر بن زيد عن نصارى العرب هل تحل نساؤهم (٢) للمسلمين (٣) قال: ليسوا من أهل الكتاب ولا تحل نساؤهم ولا طعامهم للمسلمين.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عمرو بن ہرم فرماتے ہیں کہ حضرت جابر بن زید سے عرب عیسائیوں کے بارے میں سوال کیا گیا کہ کیا ان کی عورتوں سے نکاح کرنا حلال ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ اہل کتاب نہیں، ان کی عورتیں اور ان کا کھانا مسلمانوں کے لئے حلال نہیں ہے۔

حواشی
(١) في [هـ]: (حزم).
(٢) في [ب]: زيادة (وهم).
(٣) في [جـ]: زيادة (عن عمر).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 16970
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16970، ترقيم محمد عوامة 16449)