مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في نساء أهل الكتاب إذا كانوا حربا للمسلمين باب: مسلمانوں کے خلاف میدان کارزار میں سرگرم اہل کتاب کی خواتین سے نکاح جائز ہے یانہیں؟
حدیث نمبر: 16952
١٦٩٥٢ - حدثنا الفضل بن دكين عن بن أبي (غنية) (١) عن الحكم قال: إن من أهل الكتاب من لا يحل لنا مناكحته ولا ذبيحته، أهل الحرب.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ کچھ اہل کتاب ایسے ہیں جن کی عورتیں اور ذبیحہ ہمارے لئے حلال نہیں۔ وہ اہل کتاب مسلمانوں سے جنگ کرنے والے ہیں۔
حواشی
(١) في [أ، هـ]: (عتبة)، وفي [خ]: (عيينة).