مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
في نساء أهل الكتاب إذا كانوا حربا للمسلمين باب: مسلمانوں کے خلاف میدان کارزار میں سرگرم اہل کتاب کی خواتین سے نکاح جائز ہے یانہیں؟
حدیث نمبر: 16949
١٦٩٤٩ - حدثنا عباد بن عوام عن سفيان بن حسين عن الحكم عن مجاهد عن ابن عباس قال: لا يحل نكاح نساء أهل الكتاب إذا كانوا حربًا (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مسلمانوں کے ساتھ جنگ میں مصروف اہل کتاب کی خواتین سے نکاح جائز نہیں۔ حضرت حکم فرماتے ہیں کہ میں نے یہ بات ابراہیم کو بتائی تو وہ بہت خوش ہوئے۔