مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
من رخص في نكاح نساء أهل الكتاب باب: جن حضرات نے اہل کتاب عورتوں سے نکاح کرنے کی رخصت دی ہے
حدیث نمبر: 16941
١٦٩٤١ - حدثنا محمد بن فضيل عن أشعث عن أبي الزبير عن جابر قال: شهدنا القادسية مع سعد ونحن يومئذ لا نجد سبيلًا إلى المسلمات وتزوجنا اليهوديات والنصرانيات فمنا من طلق ومنا من أمسك (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ہم جنگ قادسیہ میں حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے ساتھ موجود تھے۔ ان دنوں مسلمان خواتین سے نکاح تک ہمیں رسائی نہیں تھی، لہٰذا ہم نے یہودی اور عیسائی عورتوں سے شادی کی۔ پھر بعض لوگوں نے انہیں طلاق دے دی اور بعض نے انہیں روکے رکھا۔