مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
من كان يكره النكاح في أهل الكتاب باب: جن حضرات نے اہلِ کتاب عورتوں سے نکاح کو مکروہ قرار دیا ہے
حدیث نمبر: 16936
١٦٩٣٦ - حدثنا (أبو) (١) خالد الأحمر عن عبد الملك قال: سألت عطاء عن نكاح اليهوديات والنصرانيات فكرهه فقال: كان ذلك والمسلمات قليل.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدا لملک فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے یہودی اور عیسائی عورتوں سے نکاح کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا ایسا کرنا مکروہ ہے۔ راوی فرماتے ہیں کہ اس زمانے میں مسلمان عورتیں کم تھیں۔
حواشی
(١) سقط من: [ز].