مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 16911
باب: اگر غلام اپنی باندی بیوی کو دوطلاقیں دے دے تو کیا حکم ہے؟
في العبد تكون تحته الأمة فيطلقها تطليقتين
حدیث نمبر: 16911
١٦٩١١ - وأبي معشر عن إبراهيم في الأمة تكون تحت العبد فيطلقها تطليقتين فيعتقان جميعًا (قالا) (١): لا تحل له حتى تنكح زوجًا غيره.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ باندی اگر کسی غلام کے نکاح میں ہو، پھر وہ اسے دو طلاقیں دے، پھر دونوں اکٹھے آزاد ہوجائیں تو وہ اس کے لئے اس وقت تک حلال نہیں جب تک دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرلے۔
حواشی
(١) كذا في [هـ]، وفي بقية النسخ: (قال).