مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
فيه: (أله) أنا يغشاها بالملك باب: کیا ایسی باندی کا سابقہ خاوند اب ملکیت کی بنا پر اس سے مباشرت کرسکتا ہے؟
حدیث نمبر: 16906
١٦٩٠٦ - حدثنا عبد الأعلى عن سعيد عن قتادة عن سعيد بن المسيب قال: (ليس) (١) له أن يغشاها بملك اليمين، وإن شاء أعتقها (وتزوجها) (٢)، وكانت عنده على واحدة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ ملکیت کی وجہ سے وہ اس سے مباشرت نہیں کرسکتا، اگر چاہے تو اسے آزاد کرکے اس سے نکاح کرلے۔ پھر اس کے پاس صرف ایک طلاق کا حق رہ جائے گا۔ حضرت قتادہ کا بھی یہی قول تھا۔
حواشی
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) في [س، ط، هـ]: (وزوجها).