مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
إذا نكح الحرة على الأمة فرق بينه وبين الأمة باب: جوحضرات فرماتے ہیں کہ جس نے باندی کے ہوتے ہوئے آزاد عورت سے شادی کرلی تو اس کے اور باندی کے درمیان جدائی کرادی جائے گی
حدیث نمبر: 16850
١٦٨٥٠ - حدثنا عبد الأعلى (عن) (١) سعيد عن قتادة عن جابر بن زيد عن ابن عباس قال: إذا تزوج الحرة على الأمة فهو للمملوكة طلاق (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ باندی کے ہوتے ہوئے آزادعورت سے شادی کرنا باندی کو طلاق دینے کے مترادف ہے۔
حواشی
(١) في [س]: (بن).