حدیث نمبر: 16778
١٦٧٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا هشيم عن عوف عن أنس قال: كان إذا زوج ⦗١٨٧⦘ امرأة من بناته أو امرأة من بعض أهله قال لزوجها: أزوجك (على) (١): ﴿(فَإِمْسَاكٌ) (٢) بِمَعْرُوفٍ أَوْ (تَسْرِيحٌ) (٣) بِإِحْسَانٍ﴾ [البقرة: ٢٢٩] (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عوف فرماتے ہیں کہ حضرت انس رضی اللہ عنہاپنی کسی بیٹی یا اپنے عزیزوں میں سے کسی بچی کی شادی کراتے تو اس کے خاوند سے کہتے کہ میں اس کی شادی اس بات پر کرتا ہوں کہ تم امساک بمعروف (اچھے طریقے سے نبھا کرنا) یا تسریح باحسان (بھلائی کے ساتھ رخصت کرنا) کروگے۔

حواشی
(١) سقط من: [جـ، ز، س، ك].
(٢) في [جـ، ز، س، ك]: (تمسك).
(٣) في [جـ، هـ]: (تسرح).
(٤) منقطع؛ عون لم يدرك أنسًا.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب النكاح / حدیث: 16778
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16778، ترقيم محمد عوامة 16271)