مصنف ابن ابي شيبه
كتاب النكاح
على من يكون المهر؟ باب: اگرکوئی شخص اپنے نابالغ بچے کی شادی کرائے تومہر کس پر واجب ہوگا؟
حدیث نمبر: 16772
١٦٧٧٢ - حدثنا (عبد اللَّه) (١) بن إدريس عن مطرف عن الحكم قال: قال ⦗١٨٦⦘ شريح: إذا أنكح الرجل ابنه وهو صغير جاز عليه فإذا بلغ فإن طلق فنصف المهر على الذي كفل به.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنے نابالغ بچے کی شادی کرائے تو یہ جائز ہے۔ البتہ جب وہ بالغ ہو اور طلاق دے دے تونصف مہر اس پر واجب ہوگا جو بچے کا کفیل ہے۔
حواشی
(١) في [جـ]: (عبيد اللَّه)، وفي [ز]: (أبو بكر).